گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ پی ٹی آئی اور فوج کو جاتا ہے، مائیکل کوگلمین

صحافی مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ "ایف اے ٹی ایم کا آج کا فیصلہ پی ٹی آئی کے دور میں کیے گئے اقدامات پر مبنی ہے۔"

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ گارڈین سے جڑے معروف صحافی مائکل کوگلمین نے کہا ہے گرے لسٹ سے نکلنے کا سیدھا سیدھا کریڈٹ پاک فوج اور پی ٹی آئی کی سابق حکومت کو جاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے مائیکل کوگلمین نے لکھا ہے کہ "پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا سارا کریڈٹ فوج کو دیا جاسکتا ہے ، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے کیے گئے بہت سے اقدامات کے پیچھے ان کا ہاتھ ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کو نہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

نئے بجٹ میں ٹیکس حکام کو خطرناک اختیارات  دیے جانے کاانکشاف

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "پاکستان کو 2018 کے اوائل میں FATF کی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا، جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔”

ان کا کہنا ہے کہ "گرے لسٹ کے خاتمے کے لیے اپنے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں FATF کا جائزہ بنیادی طور پر اس وقت کا احاطہ کرتا ہے جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں تھی۔”

صحافی مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ "ایف اے ٹی ایم کا آج کا فیصلہ پی ٹی آئی کے دور میں کیے گئے اقدامات پر مبنی ہے۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی محنت رنگ لی آئی تھی ، جب ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں ڈال دیا تھا۔

پاکستان کی جانب  ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل ہونے پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ۔

ساؤتھ ایشیاء انڈیکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

ساؤتھ ایشیاء انڈیکس کے مطابق  ایف اے ٹی ایف نے جرمنی کے شہر برلن میں 3 روزہ اجلاس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک پیغام میں بتایا گیا کہ اگر آج ہم  ایف اے ٹی ایف کی وائٹ لسٹ میں آجاتے ہیں تو امپورٹڈ حکومت شاید کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گی لیکن سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ کامیابی عمران خان کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر