نیب قوانین میں ترمیم سے مجرموں کو این آر او ٹو دیا جارہا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے آج نیب کے اس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائٹ کالر کرائم کے مجرموں کو احتساب سے مبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

نیب قوانین میں ترمیم کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوانین میں ترمیم سے مجرم مافیا کو این آر او ٹو ملے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ” پاکستان کی تاریخ کا آج سیاہ دن ہے جب مجرموں کی امپورٹڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

گیارہ ماہ میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک

پانی کی کمی سندھ کی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے، سکھر چیمبر آف کامرس

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کے اس ٹولےکو ایک اورNRO دینےکیلئےپاکستان کی پوری معیشت+سیاسی نظام کو پٹری سےاتاراگیا۔نون لیگ کاخرم دستگیراسکی تصدیق کرچکاہے۔”

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مکمل تھریڈ شیئر کرتے ہوئے عمران خان لکھتے ہیں کہ "اس مجرم مافیا کو NRO-دوم ملے گا اور نیب کے زیرِ تفتیش 1200 ارب میں سے 1100 ارب مالیت کے مقدمات اب نیب کے دائرہ کار سے نکل جائیں گے۔ تاریخ پاکستان کیخلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں اور اسے کامیاب بنانے والوں کو فراموش کرے گی نہ ہی کبھی معاف کرے گی۔”

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا ہے کہ "ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6% کی پائیدار ترقی کیجانب بڑھ رہی تھی، منصوبہ سازوں نے محض ان مجرموں کو NRO-دوم دینے کیلئے معیشت کو تباہی کےگڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا۔”

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "ہمارے رسولِ محترم ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ تباہی ان معاشروں کا مقدر بنتی ہے جہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیر کا کوڑا برستا ہے مگر طاقتور قانون کی پہنچ سے دور رہتےہیں۔”

آج نیب کے اس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائٹ کالر کرائم کے مجرموں کو احتساب سے مبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر