مفتاح اسماعیل بتائیں آئی ایم ایف سے ڈیڑھ دن میں قرض کیسے ملے گا ۔ ؟

پاکستان اور آئی  ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا نہ فریم ورک تشکیل دیئے، قرض کیسے ملے گا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو سبز باغ دکھانے شروع کردیئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ آئندہ 36 گھنٹوں میں  آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا   تاہم  وہ قوم کو بتانا بھول گئے کہ  آئی ایم ایف  پروگرام کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کس حد تک پورے ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے انتہائی پرامید لہجے میں  گزشہ روز اسلام آباد میں  میڈیا نمائندوں سے گفتگو  کے دوران  دیڑھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی نوید سنائی ۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی

مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ماہ 28  مئی کو دعویٰ کیا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائے گا تاہم اب تک پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان  اسٹاف  لیول معاہدہ  نہیں طے پایا جبکہ قرض کی فراہمی کی پہلی شرط ہی اسٹاف  لیول معاہدہ ہوتا  ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے ڈیرھ دن میں عالمی مالیاتی ادارے پروگرام کی بحالی کا شوسہ  تو چھوڑا تاہم وہ میڈیا نمائندوں اور قوم کو بتا نہیں پائے کہ  کیا پاکستان اور آئی  ایم ایف  کے درمیان اسٹاف  لیول معاہدہ ہوگیا  اگر نہیں ہوا تو پھر ڈیڑھ دن میں قرض   کیسے ملے گا ۔ ؟۔

مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ماہ قطر میں آئی ایم ایف حکام کے مذاکرات کے بعد   پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی  پر سبسڈی تو ختم کررہے ہیں مگر  قوم کو بتا نہیں رہے کہ  معاہدہ طے پایا گیا ہے یا نہیں اگر نہیں طے پایا تو پھر ڈیڑھ دن میں پروگرام کی بحالی کا سوشہ  کیوں چھوڑا گیا ۔ ؟

بین الاقوامی ماہرین   معیشت  کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں  جس کے باعث پاکستان کا معاشی اور سیاسی بحران  مزید بد ترین ہوجائے گا ۔

 وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  ڈیرھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کی  کی خبردیتے  وقت شاید بھول گئےکہ  قرض کی فراہمی سے قبل  سیکرٹری  فنانس لیول میٹنگ میں  بنیادی فریم ورک تشکیل دیئے بنا عالمی مالیاتی ادارے کوئی قرض جاری نہیں کرتے  ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  جانتے ہیں کہ پیٹرول قیمت بڑھنے اور روپیہ کمزور ہونے سے زیادہ مہنگائی آتی ہے ۔ حکومت نے  آئی ایم ایف    کی ہدایات پر قوم پر پیٹرول  بم گرادیئے ، بجلی کے جھٹکے لگادیئے مگر آئی ایم ایف حکام تاحال بوڑد میٹنگ کے لیے پاکستان نہیں آئے۔

خیال رہے کہ ڈیڑھ دن میں آئی ایم  ایف پرگرام کی بحالی کی خبریں سنانے والے مفتاح اسماعیل اس سے قبل پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں دعویٰ کرچکے تھے کہ چین سے ایک یا دو دن میں پیسے آجائیں گے مگر آج آٹھ دن ہو گئے ہیں ابھی تک چائنہ سے پیسے پاکستان نہیں پہنچے ہیں۔

متعلقہ تحاریر