پی ٹی آئی نے نیب ترامیم بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں

تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کے خلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف اپیل دائر کردی۔جس میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حکومت کی جانب سے کی گئی نئی نیب ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ: عمران خان کی 10مقدمات میں ضمانت منظور

پی ٹی آئی اور نون لیگ کی درخواست پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

تحریک انصاف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کے خلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

PTI, Imran Khan, Supreme Court, NAB Amendment Bill,
news 360

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب قانون کی سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 میں کی گئی جو ترامیم آئین کے منافی ہیں۔

درخواست میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے ستدعا کی ہے کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں، نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، اس لئے نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ تحاریر