شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 جوان شہید، 7 دہشت گرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں کی شناخت صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید جبکہ 7 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے فوجی جوانوں کی شناخت صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان ​​جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق فائرنگ کا تبادلہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق "فوجی جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا اور اس کے نتیجے میں، ان میں سے سات مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت پاراچنار کے رہائشی 44 سالہ صوبیدار منیر حسین اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 38 سالہ حوالدار بابو خان ​​کے نام سے کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ تحاریر