فہد حسین کے فرسٹ کزن کو اہم حکومتی عہدہ تفویض

معروف صحافی فہد حسین کی تقرری کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے فرسٹ کزن خرم حسین کو ای اے سی کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔

اسلام آباد: معروف صحافی فہد حسین کی وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے میڈیا کوآرڈینیٹر کی تعیناتی کے بعد وفاقی حکومت نے خرم حسین کو اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) میں اہم عہدہ تفویض کردیا گیا ہے۔

خرم حسین بطور صحافی معیشت اور اکنامک پر گہری نظر رکھتے ہیں، جبکہ وہ خود بھی انگریزی روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے ’پروفٹ‘ کے ایڈیٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ طلباء ہراسگی اور گمشدگی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم جاری

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کو چارج شیٹ کردیا

27 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں لکھا گیا تھا کہ "وزیراعظم پاکستان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے۔ ای اے سی کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔”

18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) میں صحافی خرم حسین بھی شامل ہیں، جو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین کے فرسٹ کزن ہیں۔

اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) میں اپنی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میرا نام میری معلومات یا میری رضامندی کے بغیر اکنامک ایڈوائزری کونسل کے لوگوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ میں اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ نہ تو میں اس عہدے کا متلاشی تھا اور نہ ہی میں یہ عہدہ لوں گا۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں کسی بھی حکومت کو جتنے بھی مشورے دیتا ہوں وہ میری صحافتی ذمہ داری ہوتی ہے۔”

مئی میں تجربہ کار صحافی فہد حسین کو وفاقی وزیر کے عہدے کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم ان کے سرکاری عہدے کو قبول کرنے کے فیصلے کو کچھ صحافیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سید فہد حسین نے اس سے قبل صحافی کے کسی سیاسی جماعت یا حکومتی رکن سے وابستگی کو صحافتی اقتدار کے خلاف قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر