کراچی اور اسلام آباد کے درمیان ڈرائیو ان سینیما پر بحث
کراچی والوں نے اسلام آباد میں ملک کا پہلا ڈرائیو ان سینیما بنانے کے دعوے کو خوب ٹرول کیا ہے
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں اوپن ایئرسینیما کھولنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
ڈسٹرکٹ کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایک ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے اس منصوبے کے بارے میں اشارہ دیا۔ ٹوئٹر صارف نے اسلام آباد میں ڈرائیوان سینیما شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔
کرونا کے باعث شہری سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں سے گریز کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد میں اوپن ایئر سینیما کے ذریعے شہریوں کو تفریح فراہم کی جا سکے گی۔
تاہم کراچی والوں نے وفاقی دارالحکومت میں پہلا کارسینیما بنانے کے دعوے پر اسلام آباد کے شہریوں کوسوشل میڈیا پرخوب ٹرول کیا۔
کراچی والوں کا کہنا ہے کہ 80 کی دہائی میں بھی کراچی میں کار سنیما موجود تھے۔
First city? Karachi had two drive in cinemas in the late 1970s. The first of those appeared on the map in the 60s if I am not wrong or even before that.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) November 27, 2020
I don’t think so not the first Pakistan city to get it. Karachi had a drive in cinema probably two decades ago.
— Usman Chaudhry (@m_usman_ch) November 25, 2020
یہ بھی پڑھیے
سینتیس روز کا سفر، 150 میٹر طویل پرچم
سنہ 1980ء کی ابتداء میں کراچی کے اوپن ایئرسینیماز پاکستان بھرمیں مشہور تھے۔ پورے ملک میں ڈرائیوان سنیما کا تصور صرف کراچی میں ہی تھا۔ شہر کو سینیما گھروں کا مرکزسمجھا جاتا تھا۔ کورنگی کے شیریں اورصدر کے قسمت کے علاوہ بھی کراچی میں کئی سینیما موجود تھے۔