عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور مبینہ بیوہ میں نوک جھونک جاری
بشریٰ اقبال نے پوسٹ مارٹم کیس میں عدم پیشی پر دانیہ ملک کو طنز کا نشانہ بناڈالا،پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع میں 10 دن کی توسیع

سینئر اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کے تنازع پر ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور مبینہ بیوہ دانیہ ملک کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے۔
دانیہ ملک نے کچھ روز قبل بشریٰ اقبال پر پوسٹ مارٹم کیس میں پیشی سے روکنے کیلیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کےجواب بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی مبینہ بیوہ کا سابقہ اہلیہ پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ان کی بیوہ پر برس پڑیں
بشریٰ اقبال نے گزشتہ روز عدالت میں سماعت کے بعد اپنے ٹوئٹ میں دانیہ ملک کا نام لیے بغیر انہیں طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ جو دھمکیوں سے روکنے کی بات کررہے تھے، آنے کے لیے بےتاب تھے، آج عدالت آۓ ہی نہیں۔
وہ جو دھمکیوں سے روکنے کی بات کررہے تھے، آنے کے لیے بےتاب تھے آج عدالت آۓ ہی نہیں۔ عجیب 🤔#غورطلب
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) July 28, 2022
بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے رویے کو عجیب قرار دیا اور غور طلب کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Sindh High Court has directed us to file a revision application against the magistrate’s order in the sessions court and extended the stay order of post mortem for the next 10 days. #AamirLiaquat
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) July 28, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں بشریٰ اقبال نے لکھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے مجسٹریٹ کے حکم کیخلاف ہمیں نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع میں مزید 10 روز کی توسیع کردی ہے۔









