نیکٹا نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تنظیموں کی تفصیلات جاری کردیں
سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، تحریک جعفریہ پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان ، یونائیڈ بلوچ آرمی اور زینبیون بریگیڈ کی جانب سے بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سندھو دیش آرمی،بلوچستان لبریشن آرمی ،سپاہ صحابہ اور سپاہ محمد سمیت 21سے زائد تنظیمیں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ایوان بالا (سینیٹ) میں وزارت داخلہ کی جانب سے متحرک دہشت گرد تنظیموں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جو 2019 سے 2021 کے دوران ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے پر وکلاء تنظمیں تقسیم ہوگئیں
سیاسی جماعتوں کے کھاتوں کی جانچ پڑتال، فرخ حبیب کا نون لیگ اور پی پی کو چیلنج
وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ 2019 سے 2021 کے دوران اہلسنت و الجماعت، القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی دہشتگردی میں ملوث پائی گئیں۔ اس کے علاوہ بی ایل ایف، بی آر اے ایس، بلوچستان ریپبلکن آرمی بھی دہشتگردی میں متحرک پائی گئیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق حزب الاحرار، حزب التحریر، جیش اسلام، جماعت الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، جنداللہ، لشکر جھنگوی، لشکر اسلامی، سندھو دیش انقلابی آرمی بھی دہشتگردی میں ملوث پائی گئیں۔
سینیٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپاہ صحابہ، سپاہ محمد، تحریک جعفریہ پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان ، یونائیڈ بلوچ آرمی اور زینبیون بریگیڈ کی جانب سے بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔