تعلیم کے پیشے کو عبادت سمجھتا ہوں ، کوفاؤنڈر لنکن میتھڈ آن لائن اسکول

سلیم قریشی کا کہنا ہے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہمارے 5 ہزار 800 اسٹوڈنٹس ہیں ، اب تک 24 ہزار آن لائن کلاسز دے چکے ہیں۔

لنکن میتھڈ آن اسکول کے کوفاؤنڈر سلیم قریشی نے کہا ہے کہ ہم ایجوکیشن کو ایک مختلف زاویے سے دیکھتے ہیں ، ہمارے لیے ایجوکیشن یہ نہیں ہوتی کہ ٹیچر بورڈ کے سامنے کھڑا ہے اور وہ آپ کو کتاب سے پڑھا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلیم قریشی کا کہنا تھا ہم دیکھتے ہیں کہ بچہ کانٹنٹ کو کس طرح سے دیکھتا ہے ، ٹیکنالوجی نے ہمارے لیے یہ بہت آسان کردیا ہے کہ بچے میں یہ کمزوریاں ہیں ، اس لیے ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے بچے کو کیوریٹڈ ایجوکیشن دیتے ہیں۔ بچے کے اندر جو کمزوریاں ہوتی ہیں ہم ان کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر بچے کو سکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کھانے کو خوبصورت انداز میں پیش کرنا فوڈ اسٹائلنگ کہلاتا ہے، شیف مصباح سیانی

چیمپیئن لیگ کا فائنل ، پیرس اسٹیڈیم اور ترکی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا جوش دیدنی

ایک سوال کے جواب میں سلیم قریشی صاحب کا بتانا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لنکن میتھڈ آن اسکول کے 5 ہزار 800 طالب علم ہیں۔ 24 ہزار کلاسز اب تک ہم کر دے چکے ہیں۔ ہر کلاس کے اسٹوڈنٹس کی تعداد تین سے پانچ کے درمیان ہوتی ہے۔

ایک نقطے کو کلیئر کرتے ہوئے سلیم قریشی کا کہنا تھا ہم نے اس چیز کا پالیا ہے کہ جتنی چھوٹی کلاس ہوگی ایجوکیشن اتنی اچھی ہوگی اگر ایک کلاس میں 50 اسٹوڈنٹس ہوں گے تو ٹیچر خود سے کنفیوژ ہو جائے گا ، لیکن اگر کلاس میں دو سے تین بچے ہیں تو ماحول بالکل مختلف ہوگا، اور اس ماحول میں ٹیچر بچوں کو بہتر تعلیم دے سکتا ہے۔

لنکن میتھڈ آن لائن اسکول کے کوفاؤنڈر سلیم قریشی کا کہنا تھا میں یہ کاروبار پیسے کے لیے نہیں کرتا ، گوکہ میں پیسے کماتا ہوں مگر یہ پیشہ میرے لیے عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم قریشی نے مزید کیا کیا تجربات شیئر دیکھتے ان کے اس انٹرویو میں۔

متعلقہ تحاریر