وزیراعظم صاحب سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر تو شوبازیاں چھوڑ دیں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ملک کے سب سے بڑے عہدے پر براجمان ہیں بلوچستان سیلاب سے تباہ حال ہے ایسے میں دکھلاوے کے دورے انہیں زیب نہیں دیتے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ہفتے کے روز بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبے کا فضائی دورہ کیا ، دورے کے دوران شہباز شریف غیرحاضر دماغی کا شکار ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کا ایک چھوٹا سے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے 20 افراد جاں بحق ، 312 مکانات مکمل تباہ

تباہ حال بلوچستان کی خوشحال ترجمان کی فل میک اپ اور دلہن کے لباس میں پریس کانفرنس

فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خیالات میں گم تھے لیکن جیسے ہی انہیں بتایا گیا کہ سر کیمرہ آن ہے انہوں نے اپنے سامنے بیٹھے ہوئے صاحب سے بریفنگ لینا شروع کردیں اور ہدایات دینا شروع کر دیں۔

انہوں نے یہ تاثر دیتے ہوئے سوالات پوچھے کہ وہ اردگرد کے ماحول پر بخوبی آگاہ ہیں۔

جیسا کہ جدید کہاوت ہے کہ ‘انٹرنیٹ کوئی چیز قید نہیں کی جاسکتی’، سوشل میڈیا صارفین نے نے اس لمحے کو پکڑ لیا اور وزیراعظم کی ٹرولنگ کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "وزیراعظم صاحب اپنے مقاصد کے لیے دوسروں کی حالت زار کا استعمال کر رہے ہیں۔”

ایک اور ٹوئٹر صارف نے بہترین انداز میں طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "لائٹ ، کیمرہ ، ایکشن ، کٹ ۔۔۔ 50 روپے کاٹو اوورایکٹنگ کے۔”

ٹوئٹر صارف حذیفہ خان نے لکھا ہے کہ "شہباز کی شوبازیوں کو واضح ثبوت !!! کیمرے کو دیکھ کر شوبازیاں شروع۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں لوگوں  کا مال و متاع ختم ہو گیا وہیں وہ اپنے بچھڑ جانے والے پیاروں کے غم میں مبتلا ہیں ، ایسے میں دکھلاوے کے فضائی دورے ملک کے سب سے بڑے عہدے کے مالک کو زیب نہیں دیتے ۔ وزیراعظم صاحب سیاست نہ چمکائیں لوگوں کے دکھوں کا حقیقی مداوح کریں۔

متعلقہ تحاریر