کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا، عوام کو احتیاط کی ضرورت

کراچی: شہر میں کورونا وائرس ایک بار پھر پَر پھیلانے لگا ہے۔ کورونا ہاٹ اسپاٹس کی تعداد میں اضافے نے ڈاکٹرز کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ عوام کو شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹس کی تعداد 26 ہوگئی ہے، جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 2 ہزار 162 تک جاپہنچی ہے۔ضلع وسطی کے 8، ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے5-5، اور ضلع ملیر کے 4 علاقے ہاٹ اسپاٹس میں شمال ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع جنوبی اور غربی کے 2-2علاقوں کا شمار بھی کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس میں ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ فعال کیسز کے اہلخانہ اور رابطہ میں آنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب کورونا کے پھیلاؤ نے ایک بار پھر ڈاکٹرز کو پریشان کردیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کو شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہوسکے تو بلاوجہ گھر سے نہ نکلیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے