الیکشن کمیشن نے 9 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، قومی اسمبلی کی 9 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونے والے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات، پی ٹی آئی کو نوٹسز جاری
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں بڑے جلسے کا فیصلہ، حکومت کو 30 دن کا الٹی میٹم دے دیا
الیکشن کمیش آف پاکستان کے نوٹی فیکیشن کے مطابق 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی ، کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔


ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور ، این اے 45 کرم 1 اور این اے 108 فیصل آباد میں ہو گا۔ این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر،این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 246 جنوبی کراچی میں انتخاب ہوگا۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے۔
اسپیکر کی جانب سے جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ان میں علی محمد خان،فضل محمد خان،شوکت علی،فخر زمان خان،فرخ حبیب،اعجاز شاہ،جمیل احمد خان،محمد اکرم چیمہ، اور عبدالشکور شاد شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین ارکان میں شریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے۔









