دعا زہرا کیس، مہدی کاظمی کی نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست

دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی  کی جانب سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ملزمان کے وکیل کی شہر میں عدم موجودگی کی بنا پر 19 اگست تک ملتوی کردی گئی

پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی کم عمرلڑکی دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے نیامیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل کیا جائے۔

کراچی کی مقامی عدالت میں مغویہ دعا زہرا کا میڈیکل کروانے سے متعلق مدعی مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت ظہیر  احمد کی جانب سے  ان کے وکیل نے حلف نامہ جمع  کروادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کے ایم ایل او آرڈر کو کسی درست فورم پر چیلنج کریں گے، جبران ناصر

ملزم ظہیراحمد اورانکے بھائی شبیر احمد کو عدالت میں اپنے وکلا ء کے ساتھ پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سعید رند سے پوچھا چالا کہا ں ہے۔ ڈی ایس پی سعید رند  نے بتایا کہ چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع کروادیا ہے جس کا اسکروٹنی پروسس چل رہا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے سوال کیا آپ کب تک چالان جمع کرواسکتے ہیں جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ کہیں تو 2 گھنٹے میں چالان پیش کردونگا  جس پر عدالت نے کہا کہ آپ پہلے چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔

دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل 18 اگست سے پہلے دستیاب نہیں ہیں جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست کے لیے ملتوی کردی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مہدی کاظمی کے وکیل  جبران ناصر نے کہا کہ ہم نے عدالت میں  بچی کے میڈیکل کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت چاہ رہی تھی کہ کل ہی اس درخواست پر سماعت ہو تاہم ملزمان کے وکیل نے کہا کہ سینئر وکیل موجود نہیں اس لیے عدالت نے سماعت 19 تک ملتوی کی ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل کی اجازت نہ ملنے پولیس نے عدالتی احکامات کی غلط تشریح کرتے ہوئے مقدمے سے دفعہ 375 کو خارج کردیا ۔

متعلقہ تحاریر