حکومت پاکستان کا مختلف صحافیوں کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

حکومت کی جانب سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، جاوید چوہدری اور الطاف حسن سمیت 15 صحافیوں کو سول ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے صحافتی خدمات کے اعتراف میں مجیب الرحمٰن شامی ، الطاف حسن قریشی اور جاوید چوہدری سمیت 15 صحافیوں کو قومی سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔

جشن آزادی کے موقع پر جن صحافیوں کو ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے ان میں مجیب الرحمٰن شامی اور الطاف حسن قریشی کو (ہلال پاکستان)، جاوید چوہدری کو ( ستارہ پاکستان) ندیم ملک،  ٹکا خان اور حافظ طاہر خلیل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

عمران خان کا 19 اگست کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

صحافی عارف احمد نظامی (مرحوم) کو (ہلال پاکستان)، ضیاء الدین (مرحوم) اور عطاء رحمان (مرحوم) کو (ستارہ پاکستان) اجے لالوانی (مرحوم)  ارشاد مستوئی (مرحوم) موسیٰ خان خیل (مرحوم)  عارف خان (مرحوم) ضیاء الرحمان فاروقی (مرحوم) شاہد زہری (مرحوم)  کو (تمغہ پاکستان) کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سول ایوارڈ کیلئے نامزد صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آئےکہنا تھا کہ قومی سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے صحافیوں نے صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں جن کے اعتراف میں انہیں قومی سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ صحافی صحافت کے میدان میں نئے آنے صحافیوں کے لیے  مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر