فواد چوہدری کی پاکستان کے میچز نہ دکھانے پر پی ٹی وی پر تنقید

فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 کے بعد پہلی بار قومی ٹیلی وژن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیڈر لینڈ کے میچز نہیں دکھا رہا ہے

تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی وژن انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پی ٹی وی پر پاکستان کے کرکٹ میچ نہیں دکھائے جارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کینڈی کرش رجیم کی طرف سے پی ٹی وی کو ایک اور دھچکا لگ گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ اور انگلیڈ ٹور کا شیڈول جاری، 28 اگست کو پاکستان اور انڈیا مدمقابل ہونگے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد پہلی بار قومی ٹیلی وژن نے پاکستان کرکٹ  ٹیم کے دورہ نیڈرلینڈ  کے میچز نہیں دیکھا رہا ہے۔ پاکستان بمقابلہ ہالینڈ کا پہلا ون ڈے پی ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورہ نیڈرلینڈ کے ٹیلی کاسٹ کے حقوق اے اسپورٹس اور جیو کے پاس ہیں جبکہ پی ٹی وی کو بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نیڈرلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم سے  3 ون دے میچز کھیل رہی ہے۔ پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا گیا جبکہ دوسرا  18 اگست  اور تیسراون ڈے میچ 21 اگست کو  کھیلا جائے گا

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیڈرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دیدی۔ میزبان ٹیم 315 رنز ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بناسکی۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 314رنز بنائے۔نیدر لینڈ کی پوری ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

فخر زمان نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے 74رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 48رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 21اور محمد رضوان 14رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔آغا سلمان 27رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان بولرز نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ نسیم شاہ اور حارث روف نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ تحاریر