ڈاکٹر عامر لیاقت کو 40 کروڑ روپے کیلئے قتل کیا گیا، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ

دانیہ نے والدہ نے کہا عامر لیاقت کا میڈیکل کرنے والا ڈاکٹر ہمارا رشتے دار ہیں اس نے بتایا کہ عامر لیاقت کوقتل کیا گیا تھا لیکن بشریٰ اس قتل کو چھپا رہی ہیں

معروف ٹی وی اینکر، مذہبی اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 40 کروڑ روپے کیلئے قتل کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی والدہ نے نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت کے انتقال سے چند روز قبل انہیں 40 کروڑ روپے موصول ہوئے تھے اور اسی رقم کے لیے ان کا قتل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کالعدم، بشریٰ اقبال کا اظہار تشکر

دانیہ کی والدہ  کے سوشل میڈیا پر وائرل بیان کہا گیا ہے کہ عامرلیاقت کا قتل پیسوں کے لیے کیا گیا۔ انہیں مرنے سے پہلے 25 کروڑ روپے ملے تھے جبکہ 15 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو کہ دانیہ کی موجودگی میں ہی انہیں مل گئے تھے جس کی تصاویر بھی میرے پاس ہیں۔

عامر لیاقت کے خلاف خلع کے کیس کرنے والی دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرے داماد نے موصولہ 40 کروڑ روپے میں سے 3 کروڑ روپے بینک میں جمع کروائے جبکہ 30 لاکھ روپے اپنے ملازمین میں تقسیم کیے اور کچھ رقم ادھار کی مد میں واپس کی ۔

 خاتون نے کہا کہ عامر لیاقت اور دانیہ جب اسلام آباد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے تو دانیہ رنجش کی بنا پر وہاں سے گاؤں آگئی  تاہم عامر لیاقت نے اسے خود واپس لینے کے لیے آنے کا کہا تاہم 4 دن بعد انہیں قتل کردیا گیا ۔

دانیہ نے والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامرلیاقت کا میڈیکل کرنے والا ڈاکٹر ہمارا رشتے دار ہیں اس نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پر تشدد کیا گیا تھا لیکن بشریٰ اس قتل کو چھپا رہی ہیں ۔

خاتون نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت  کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے اور انکے موبائل فون کا بھی فارانزک کروایا جائے ۔

ایک روز قبل معروف اسلامک اسکالر و میزبان بشریٰ اقبال کی جانب سے عامر لیاقت کی جائیداد سے متعلق بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ عامر نے ساری جائیداد  دوسری شادی کے وقت بیچ دی تھی ۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی جائیداد سے متعلق مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اس لیے بتایا کہ ان کی کوئی جائیداد نہیں تھی ۔

بشریٰ اقبال نے دعویٰ کیا تھا  کہ 6 جون کو عامر لیاقت نے اپنے وکیل کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں عدالت دانیہ ملک کو خلع کی ڈگری جاری کر دے۔

متعلقہ تحاریر