ہیکرز نے ایس ای سی پی کا ڈیٹا چوری کرلیا

ہیکرز نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا چوری شدہ ڈیٹا نجی ویب سائٹ پر جاری کردیا۔

سائبر اٹیکرز نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی ویب سائٹ کا ڈیٹا چوری کر لیا۔

چوری ہونے والے ڈیٹا میں کمپنیوں، کمپنیوں کے سی ای اوز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ڈیٹا شامل ہے ، ہیکرز نے ایس ای سی پی کا ڈیٹا نجی ویب سائٹ کمپنی ہاؤس پر ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیے

مر جاؤں گا چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، عمران خان انتہائی جارحانہ خطاب

شہباز گل کا ریمانڈ: پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک ، سائبر اٹیکرز نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے اہم ڈیٹا چوری کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا میں کمپنیوں، کمپنیوں کے سی ای اوز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ڈیٹا شامل ہیں ہیکرز نے ایس ای سی پی کا ڈیٹا نجی ویب سائٹ کمپنی ہاؤس پر ڈال دیا۔

نجی ویب سائٹ پر کمپنیوں، ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات پبلش کی گئی ہیں اور کمپنی ہاوس نامی ویب سائٹ پر کمپنیوں اور صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔

ایس ای سی پی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن سے رابطہ کر لیا ہے وزارت آئی ٹی سائبر حملے کا جائزہ لے رہے ہیں، این ٹی سی اور پی ٹی اے میں الگ الگ سیل کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ستائیس جولائی کو بھی سائبر اٹیکرز کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر