چیئرمین پی اے سی نے پی ایس او کا پٹرول چیک کرانے کی ہدایت کردی

نور عالم خان نے توشہ خانہ سے رولیکس کی گھڑیوں کی تبدیلی کی خبر پر توشہ خانہ کا چار سالہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان پی ایس او پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ پی ایس او کے پٹرول سے گاڑی کو چکر آجاتے ہیں، انجن بیمار ہوجاتا ہے۔

نور عالم خان نے توشہ خانہ کے معاملے میں نیا پینڈورا باکس کھول دیا، افسران نے توشہ خانہ سے اصلی رولیکس نکال کر جعلی رکھ دیں، نور عالم خان نے توشہ خانہ کا 4 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

تعلیمی اداروں کی بندش سے سندھ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگیں؟

کیا انڈس موٹرز نے مریم نواز کو لوئس ووٹن کا مہنگا بیگ تحفے میں دیا؟

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نور عالم  خان نے سیکریٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس او کا پٹرول چیک کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ایس او کا پٹرول گاڑی میں ڈلوایا تو گاڑی کی آواز ہی تبدیل ہو گئی اور ایسے لگا جیسے گاڑی بیمار ہو گئی ہے اور انجن کا ستیاناس ہوگیا۔

اجلاس میں نور عالم خان نے توشہ خانہ کے معاملے میں بھی نیا انکشاف کر ڈالا اور بتایا کہ  افسران نے توشہ خانہ میں اصلی رولیکس نکال کر جعلی رکھ دیں اور ایسے بھی ہوا کہ سامان تبدیل کیا گیا ، اس لیے گزشتہ 4 سال کا توشہ خانہ کاریکارڈ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر