پولیس کوعطا تارڑ، رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کی اجازت مل گئی

لاہور پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ  سمیت  مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کروائی گئی جس پر عدالت نے   گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے

پنجاب پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ، رانا مشہود اور اویس لغاری  سمیت 12 لیگی رہنماؤں کو گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ  سمیت  مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

فرح گوگی نے گمراہ کن الزامات پر عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

پولیس کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ  ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

مجسٹریٹ سےدرخواست میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے گئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے  پولیس کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ن لیگ کے بارہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

پولیس نے رانا مشہود  اور سیف الملوک کھوکھر کی گرفتاری کے لیے دونوں کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم دونوں رہنما گھروں پر موجود نہیں تھے ۔ لاہور  پولیس نے رائیونڈ میں مرزا جاوید کے دفتر پر بھی چھاپہ لیکن وہ بھی پولیس کے ہاتھ نہ آئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ‏وارنٹ گرفتاری میں مجھ سمیت میرے چھوٹے بھائی بلال تارڑ کا نام شامل کرنا  چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے ان احسانات کا بدلہ ہے جو ہمارے بزرگوں نے ساری عمر ان پر کئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ  ان احسانات کا بدلہ چکا رہے ہیں  جو ہمارے بزرگ نے ان پر کیے تھے  مگر ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

 

لیگی رہنما نے کہا کہ  چوہدری پرویز الہیٰ میرے پوار خاندان کا نام بھی  ڈال  دیں تو  ان شاءاللہ جھکنے والے نہیں، یہ مقدمہ مضحکہ خیز ہے ۔

اس سے قبل 13 اگست کو پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہ  تھے۔پولیس کے مطابق عطا تارڑ کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

متعلقہ تحاریر