الیکشن کمیشن کا عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مختلف جلسوں، پریس کانفرنسوں اور متعدد انٹرویوز کے دوران چیف الیکشن کمشنر پر سنگین قسم کے الزامات لگائے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعے کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگررہنماؤں کو  وہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

نیوز 360 کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کا 3 نوٹسز کے بعد عمران خان کو گرفتار کرنے کا امکان  

پولیس کوعطا تارڑ، رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کی اجازت مل گئی

نیوز 360 کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ای سی پی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 اگست کو ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس کے مطابق عمران خان نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسوں اور متعدد انٹرویوز کے دوران ای سی پی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر سنگین قسم کے الزامات لگائے تھے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر نے بھی ای سی پی اور سی ای سی پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔

معروف صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ "الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ھونے کی ہدایت کی ہے۔”

متعلقہ تحاریر