شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کیلئے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کیلئے سعد رفیق، مصطفیٰ کھوکھر اور شریں مزاری پرمشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو ٹارچر میں ملوث افراد کی شناخت کرے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہبازگل پر تشدد کی تحقیقات کیلئے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپراپنےایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ شہبازگل پر تشدد کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی بنادی جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
مصطفیٰ نواز کھوکھر کی شہباز گل پر تشدد کی مذمت، شہباز شریف کو بے بس کہہ دیا
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق، پیپلز پارٹی کے مصطفی ٰ کھوکھر اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر شریں مزاری پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کرے ۔
میری ذاتی رائے میں خواجہ سعد رفیق، مصطفی نواز کھوکھر اور ڈاکٹر شیریں مزاری پرپینل بنا دیں جو ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرے اور ملوث لوگوں کو شناخت کر کے کٹہرے میں لائے، اس ہینل پر یہ الزام بھی نہیں لگ سکتا کہ یہ Pro PTI ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 20, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تین رکنی پینل دوران شہباز گل پر حراست تشدد کی انکوائری کرے اور اس میں ملوث افراد کو شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پینل پر یہ الزام بھی نہیں لگ پائے گا کہ یہ تحریک انصاف کے حمایتی افراد کی کمیٹی ہے ۔
فواد چوہدری کے ٹوئٹ پرتحریک انصاف کے حامی ٹوئٹر ہینڈل سے ان کے پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے مہر ثاقب نامی شخص نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور مصطفیٰ کھوکھر پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
No, even though they have made sensible statements on this issue they can still not be trusted. They are still members of their respective mafias and will never go against their parties when it matters. So PTI should stop being naive.
— Maher Saqib (@Saqib64_) August 20, 2022
مہر ثاقب نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے مصطفیٰ نواز کھوکھر اور سعد رفیق کے بیانات حوصلہ افزا ہیں تاہم یہ اب بھی اپنے اپنے مافیا کےا رکان ہیں ۔ ان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
ایڈوکیٹ عبدالمجید مہرنامی صارف نے کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر ہمیشہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے بدترین ظلم و ستم کا دفاع کرتا آیا ہے تواس سے ہم کیسے انصاف کی توقع کرلیں ؟
مصطفی نواز اور سعد رفیق کسی صورت پارٹی لائین کراس نہیں کریں گے وہ اتنے جمہوریت پسند لوگ ہوتے تو پہلی فرصت میں پی ڈی ایم کی اس امپورٹڈ حکومت سے علیحدہ کرتے خود کو ،سندہ میں جاری پپلزپارٹی کے بدترین ظلم وستم کا مصطفی نواز ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے تو اس سے ہم کیسے توقع کرلیں ؟
— Adv Abdul Majeed Mahar (@MajeedMahar4) August 20, 2022
انہوں نے کہا کہ مصطفی نواز اور سعد رفیق کسی صورت پارٹی لائن کراس نہیں کریں گے تاہم اگر وہ اتنے جمہوریت پسند لوگ ہوتے تو پہلی فرصت میں پی ڈی ایم کی اس امپورٹڈ حکومت سے خود علیحدہ ہو جاتے ۔









