جنسی زیادتی سے شہباز گل کی بدنامی کیسے ہوئی؟ غریدہ فاروقی سے سوال
سماجی حلقوں کا کہنا ہے غریدہ فاروقی ایک سینئر صحافی ہیں ان کا کام معاشرے کی اصلاح ہونا چاہیے ناکہ چکنی چپڑی باتوں سے سستی شہرت حاصل کریں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شہباز گل کے جنسی تشدد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کا الزام لگا کر پی ٹی آئی شہباز گل کو بدنام کررہی ہے یا ان کا دفاع کررہی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بدنامی اس شخص کی ہونی چاہیے جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا اس شخص کی جس نے جنسی زیادتی کی ہے؟۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ "جنسی زیادتی کا الزام لگا کر پی ٹی آئی شہباز گِل کا دفاع کر رہی ہے یا اُنہیں مزید بدنام کررہی ہے؟”
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار، ذرائع
2020 نواز شریف اور 2022 عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی، پاکستان کامیاب جمہوریت کی مثال
غریدہ فاروقی مزید لکھتی ہیں کہ "لگتا ایسا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر شہباز گِل مخالف تگڑے دھڑے نے جان بوجھ کر بدنام کرنیکی خاطر چال چلی ہے۔” سینئر اینکر پرسن لکھتی ہیں کہ "اور عمران خان نے بھی کسی مقصد کے تحت اس الزام کو بِنا تصدیق پبلک کر دیا۔ شہباز گِل جنسی زیادتی کی تو اب لازماً تفتیش ہونی چاہیے۔”
جنسی زیادتی کاالزام لگاکرPTIشہبازگِل کادفاع کررہی ہےیااُنہیں مزید بدنام کررہی ہے؟لگتا ایسا ہیکہPTIکے اندرشہبازگِل مخالف تگڑےدھڑے نےجان بوجھ کر بدنام کرنیکی خاطرچال چلی ہےاورIKنے بھی کسی مقصدکےتحت اس الزام کوبِناتصدیق پبلک کر دیا۔شہبازگل جنسی زیادتی کی تواب لازماًتفتیش ہونی چاہیے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 20, 2022
سماجی حلقوں کا کہنا ہے غریدہ فاروقی کے بیان پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ معصوفہ کس حق سے یہ بیان دے رہی ہیں کہ جنسی زیادتی کی تفتیش ضرور ہونی چاہیے، کیا وہ حکومت کا حصہ ہیں یا پھر کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی سربراہ ہیں۔
شہبازگِل کیساتھ جنسی زیادتی ایک اور بہت بڑا الزام ہے۔ اس الزام کی تحقیقات تو لازماً ہونی چاہیں۔ شہبازگِل کا جنسی زیادتی کا میڈیکل چیک اپ تو ضرور ہونا چاہیے تاکہ سچ جھوٹ سامنے آ سکے۔ یہ بڑا سنگین الزام ہے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 19, 2022
میڈیا موجودہ دور میں معلوم دنیا کا سب سے اہم ہتھیار ہے ، میڈیا کا کام معاشرے کی اصلاح ہونا چاہیے ناکہ اپنی عجیب و غریب منطقوں سے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا جائے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے میڈیا کو خبر کا اصل رخ دکھانا ہوگا۔ جھوٹی خبروں سے واہ واہ سمیٹنے کی بجائے معاشرتی روایات کو فروغ دینا ہوگا۔ غریدہ فاروقی کو بھی ایسے ہی اخلاقی درس کی ضرورت ہے۔