شہباز گل کا گمشدہ موبائل فون اسلام آباد پولیس کی جان کو آگیا

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران نے اس پولیس پارٹی کی سخت سرزنش کی ہے جس نے شہباز گل کو تو گرفتار کرلیا مگر موبائل فون ریکور نہیں کیا۔

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو رواں ماہ کی 9 تاریخ کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا تاہم جلد باز پولیس ٹیم موبائل فون اور لیب ٹاپ ریکور کیے بغیر ہی چلے گئی ، جس پر اعلیٰ حکام کی جانب سے پولیس پارٹی کی اچھی خاصی سرزنش کی گئی ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام نے شہباز گل کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون اور لیب ٹاپ کے بغیر شہباز گل کی گرفتاری ہمارے کسی کام کی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ اور گرفتار کرنے کی بھونڈی کوشش

جنسی زیادتی سے شہباز گل کی بدنامی کیسے ہوئی؟ غریدہ فاروقی سے سوال

پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کرنہیں سکتے ، اور تشدد کیے بغیر وہ کچھ بتائے گا نہیں۔ اور اگر یہ معاملہ مزید لٹ گیا تو شہباز گل کو بیل مل جائے گی ، جو پولیس کی مزید بدنامی کا باعث بنی گی۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہم شہباز گل پر تشدد کر نہیں سکتے کیونکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم اتنا مضبوط پروپیگنڈا کرتی ہے کہ جھوٹ بھی سچ لگنے لگتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے 9 اگست کو شہباز گل کو گرفتار کیا تھا اور ان کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے 11 اگست کو چھاپہ مارا تھا تاہم ڈرائیور کی اہلیہ اور ان کے برادرنسبتی کی مزاحمت کے دوران ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کا موبائل فون ان کے ڈرائیور کے پاس ہے، جس کی ریکوری کے لیے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر