عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسلام آباد پولیس کو جمعرات کے روز تک عمران خان کوگرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
راہداری ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ۔ دو رکنی بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد پولیس کا عمران خان کو سیکورٹی فراہم کرنے سے انکار، ذرائع
عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ اور گرفتار کرنے کی بھونڈی کوشش
عدالت نے عمران خان کی درخواست پر موجود اعتراض ختم کردیا۔ عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے پر درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی اور چیئرمین تحریک انصاف کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔
عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ہے ، عمران خان جمعرات کے روز راہداری ضمانت پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارگلہ پولیس اسٹیشن نے مجسٹریٹ علی اصغر کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفع 7 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔









