سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

کور کمانڈر کانفرنس  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوئی، جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے کوئی کسر اٹھائی نہ رکھی جائے گی۔

آرمی چیف نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی اقدامات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 250ویں کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں ہوئی جس میں ملک میں شدید سیلاب کی صورتحال اور جاری ریلیف کے کاموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات ایکسپریس وے جزوی طور پر بند

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے گا۔

کانفرنس کے شرکاء نے سیلاب کی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری بحالی اور ریلیف کاموں کا جائزہ لیا اور اس دوران ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے وسیع نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران سیلاب متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں خارجہ اور داخلی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

متعلقہ تحاریر