ملک سیلاب سے تباہ اور راجا پرویز اشرف کی کینیڈا میں نیاگرا فال پر موج مستیاں

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی کینیڈا میں نیاگرا فال میں مو ک مستی کی وڈیو پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی تنقید، اظہر صدیقی نےطنز کرتے ہوئے  کہا کہ   راجا پرویز اشرف بلوچستان میں  سیلابی  صورتحال سے نمٹتے ہوئے

ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہےجبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجاپرویزاشرف کینیڈا میں نیا گرا فال (Niagara Falls) میں موج مستیوں میں مصروف ہیں۔

سپریم کورٹ کے وکیل محمد اظہر صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی کینیڈا میں نیاگرا فال میں تفریح کرتے وڈیو شیئر کی ۔

 

وکیل اظہر صدیقی نے  اسپیکر قومی اسمبلی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ   راجا پرویز اشرف بلوچستان میں  سیلابی  صورتحال سے نمٹتے ہوئے ۔

اظہر صدیقی کے ٹوئٹ پر علی لودھی نامی صارف نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ  بھارتی اور بنگلا دیشی وفد پروگرام میں شرکت کے فوراً بعد اپنے ممالک لوٹ گئے جبکہ ہمارے مفتے نیاگرا فال سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شجو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے صحافی غریدہ فاروقی ،طلعت حسین  اور انصار عباسی کو   مخاطب کرتے ہوئےکہا گیا کہ کیا آپ لوگوں کو یہ عیاشیاں نظر نہیں آتی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ  ملک کے حالات سیلاب کی تباہ کاریاں ،معیشت کا بیڑہ غرق ،بجلی کے بلوں سے عوام پریشان  اور مہنگائی 42 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔

تحریک انصاف کراچی کے آفیشل اکاؤنٹ  سے بھی  راجا پرویز اشرف کی نیاگرا فال  کی وڈیو شیئر کی گئی  جس میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 25 رکنی وفد کے ہمراہ سیلاب زدگان کا غم غلط کرتے ہوئے ۔

پی ٹی آئی کراچی کے  اکاؤنٹ سے  پیغام یں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ لمبا چوڑا ٹبر 7 روزہ دورہ پر پہنچا ہوا ہے۔عوام کے پیسوں پر عیاشیاں جاری ہیں۔

متعلقہ تحاریر