شوکت خانم اسپتال کیلئے شارجہ سے 44 لاکھ درہم کا عطیہ

شارجہ: شوکت خانم اسپتال کو شارجہ سے عطیہ مل گیا۔ شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان کردیا۔

شیخہ جواہر کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے جو اسپتال کیلئے جدید ترین طبی آلات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔ جدید سہولیات سے اسپتال میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے