سیلاب کا عذاب: مجرم ٹی وی پر ، ملزم کی براہ راست تقریر پر پابندی
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اگر ایک مجرم کو لائیو کوریج کی اجازت مل سکتی تو پھر ایک ملزم کو بھی لائیو کوریج کی اجازت ہونی چاہیے۔
ایک جانب پاکستان سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے تو دوسری جانب سیاسی پارٹیاں سیاست چمکانے میں مصروف ہیں ، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے عدالتی اشتہاری اور ثابت شدہ مجرم نواز شریف کو ٹی وی چینلز پر براہ راست تقریر کرنے کی اجازت دی مگر عمران خان جن پر ابھی الزام ہے مگر پیمرا نے ان کی براہ راست تقریر پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے سیلابی زدگان کی امداد کے لیے پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر لائیو تقریر کی۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی، ایران اور یو اے ای اور آذربائیجان کے صدور کی سیلاب زرگان کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
پرویز خٹک کی تعمیر کی گئی حفاظی دیوار نے نوشہرہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا
نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دل غم سے نڈھال ہے۔ متاثرین کی مدد ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کہنا ہے ، شہباز شریف اور مریم نواز مل کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامیں گے۔ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان کی عدالتوں سے جھوٹ بول کر پاکستان سے مفرور سزا یافتہ مجرم کو عوام کے پیسے سے چلتے سرکاری ٹی وی پر کوریج دی جا رہی ہے اور دوسری جانب عمران خان کی لائیو تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے pic.twitter.com/gm7lXX8kyO
— PTI (@PTIofficial) August 28, 2022
پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی
پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹیلی تھون کرنے جارہے ہیں۔
حکومت نے عمران خان کے پی ٹی وی سمیت دیگر چینلز پر لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا رکھی ہے ، وہ فوری طور پر اٹھائی تاکہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے عالمی برادری سے امداد کے لیے درخواست کرسکیں۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اوپر صرف ابھی مقدمہ بنایا گیا ہے جس میں انہیں ابھی صرف ملزم قرار دیا گیا ، ان پر ابھی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ ہمیں اس غم کی گھڑی میں سیاست نہیں کرنی چاہیے اور دوسری طرف جانب عمران خان کے لائیو خطاب پر پابندی لگا رکھی ہے ، جب کہ ان کا مقصد صرف سیلاب متاثرین کے لیے امداد عالمی برادری کو جھنجھوڑنا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی وی سمیت پاکستان کے تمام چینلز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات سربراہ نواز شریف کی لائیو تقریر نشر کی گئی ، جبکہ وہ عدالتی اشتہاری بھی اور ثابت شدہ مجرم بھی ، اگر حکومت ان کو تقریر کی اجازت دے سکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟