ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک نے کہا کہ پاکستان میں آنے والا سیلا ب ایک تباہ کن انسانی المیے میں تبدیل ہوسکتا ہےتاہم انکی بحالی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے30لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری دی ہے
دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کے سربراہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔ ٹم کک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب ایک تباہ کن انسانی المیے میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ایپل کے سربراہ ٹم کک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کی کوششوں کے عزم کا احاطہ کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی برادری سے 131 ارب روپے وصول ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سیکریٹری جنرل کا دورہ طے
ایپل کے سربراہ ٹم کُک نے کہا کہ پاکستان اور گردونواح میں آنے والے سیلاب نے تباہ کن انسانی تباہی مچائی ہے۔ ہماری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
The floods in Pakistan and surrounding areas are devastating humanitarian disasters. Our thoughts are with those that have lost loved ones, the many displaced families, and all those affected. Apple will donate to relief and recovery efforts on the ground.
— Tim Cook (@tim_cook) August 31, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب ایک تباہ کن انسانی المیہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ایپل سیلاب متاثرین بحالی کی کوششوں کے لیے مالی امداد فراہم کرے گا ۔
جبکہ دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدا دکا اعلان کیا ہے ۔ اے ڈی بی نے 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے منظور شدہ 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے حاصل کی گئی ہےجس سے خوراک ، خیموں اور دیگر سامان کی خریداری میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ژوکوف نے کہا کہ اے ڈی بی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قدرتی آفت کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلامی ترقیاتی بینک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کااعلان کیا ہے ۔