عوام سرمایہ داری اور جاگیرداری سے تنگ آچکے، انقلاب آرہا ہے، ذوالفقار جونیئر

لوگ نہ سرمایہ دارانہ نظام  چاہتے ہیں نہ وڈیرانہ، ہمیں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہےلیکن سیاستدان تیار نہیں، ہم پچھلے 75 سالوں سے جاگیرداری اور سرمایہ داری کے درمیان ناچ رہے ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ملک میں انقلاب آنے والاہے ،لوگ بہت ناراض ہیں،وہ  جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام سے تنگ آچکے ہیں۔

وہ جمعے کو کراچی پریس کلب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی،جسٹس(ر) رشید اے رضوی،کرامت علی،ڈاکٹر قیصر بنگالی ودیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیلاب متاثرین میں عوامی انداز اپنانے پر پذیرائی

ذوالفقار جونیئر کی دریائے سندھ پر بنی دستکاری کی نمائش

 

ذوالفقار علی بھٹو جونیئرنے مزید کہا کہ  لوگ  نہ سرمایہ دارانہ نظام  چاہتے ہیں نہ وڈیرانہ، ہمیں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہےلیکن ہمارے سیاستدان بنیادی اصلاحات کیلیے تیار نہیں ہیں  کیونکہ ہم پچھلے 75 سالوں سے جاگیرداری اور سرمایہ داری کے درمیان ناچ رہے ہیں، یہاں سماجی اصلاحات کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے پاس زمین کے لحاظ سے تقریباً سبھی سیلاب کی زد میں آ گئے  ہیں اور کسانوں کے گھر تباہ ہو گئے  ہیں۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےگزشتہ ہفتے سیہون سمیت سیلاب سے متاثرہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کیے تھے، وہ  سیلاب متاثرین میں گھل مل گئے تھے اور ان کے مسائل سنے تھے۔ذوالفقارجونیئر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مختلف وڈیوز کے ذریعے بھی  سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہی  فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر