پاکستان میں سیلاب سے 13 ارب 57 کروڑ روپے کا نہری نظام مکمل تباہ ہوگیا

وزارت منصوبہ بندی کی جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں ایک ارب روپے ، خیبر پختونخوا میں 8 ارب 42 کروڑ  جبکہ بلوچستان  میں 3 ارب 87 کروڑ روپے کا نہری نظام تباہی کا شکار بن چکا ہے جبکہ پاکستان کی زراعت کو کھربوں روپے کا نقصان  بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے

پلاننگ کمیشن نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے تقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے مطابق سیلاب سے 13 ارب 57 کروڑ روپے کا نہری نظام تباہ ہوگیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ سندھ  میں ایک ارب روپے، خیبر پختونخوا میں 8 ارب 42 کروڑ  جبکہ بلوچستان میں 3 ارب 87 کروڑ روپے کا نہری نظام تباہی کا شکار بن چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

پلاننگ کمیشن نے بتایاکہ سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور قبائل میں تقریباً 710 منصوبے بری طرح متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث 243 پل اور 5063 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں  ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سیلاب سے 12 لاکھ کے قریب مکانات متاثر ہوئے، ساڑھے7 لاکھ کے قریب جانور ہلاک ہوئے۔

 جبکہ دوسری جانب سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کی زراعت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، ملک میں کپاس، مکئی، چاول، گنے، دالوں ٹماٹر ،پیاز سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی  کے مطابق ملک میں آئے حالیہ سیلاب سے کپاس، ٹماٹر اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث ملک کو 5 سو 36 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سیلابی صورتحال کے باعث سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے

دستاویز کے مطابق زراعت کے شعبے میں سندھ کو سب سے زیادہ 300 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ بلوچستان کو 200 ارب اور کے پی کے زرعی شعبے کو 36 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔

متعلقہ تحاریر