وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی تحائف کے حوالے سے منفرد روایت قائم کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی حکمرانوں کی جانب سے ملنے والے تحائف کی عوامی نمائش کی ہدایات جاری کردیں، وزیراعظم ہاؤس میں تحائف کی عوامی نمائش کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں

شہبازشریف نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف کی عوامی نمائش کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے جہاں عام عوام بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف دیکھ سکیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے منفردروایت قائم کرتے ہوئے وزیراعظم اور دیگرعہدیداروں کو ملنے والے تحائف کی عوامی نمائش کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں ۔
یہ بھی پڑھیے
تحائف کے بدلے 3 کروڑ ادا کیے، توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کا جواب
شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں غیرملکی حکمرانوں کی جانب سے ملنے والے تحائف کی عوامی نمائش کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے جہاں عوام یہ تحائف دیکھ سکیں گے ۔
وزیراعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کروادئیے ہیں۔ توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے۔

شہبازشریف کو ملنے والے تحائف میں ہیرے کی دو قیمتی گھڑیاں شامل ہیں۔ ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔ خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو سابق وزیراعظم عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کی توشہ خانہ سے 3 مہنگی گاڑیاں لینے کا نوٹس کیوں نہیں لیا ؟
وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کروادئیے جبکہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔









