ضمنی انتخابات ملتوی: وجہ سیلاب یا عام انتخابات قریب آرہے ہیں؟
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں جاری حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
ملک میں جاری حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں ، تاہم تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کہیں ضمنی انتخابات عام انتخابات کی تیاری کے لیے تو ملتوی نہیں کیے گئے؟۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ای سی پی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی درج ذیل حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول ای سی پی نے دیا تھا جس کے مطابق پولنگ 11 ، 25 ستمبر اورع 2 اکتوبر4 کو ہونا تھی۔

جن حلقوں میں الیکشن ملتوی کیا گیا ہے ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی اور پی پی 209 خانیوال شامل ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں حالیہ آفات اور سیلاب کے باعث آمدورفت کے ذرائع درہم برہم ہوگئے ہیں، عمارتیں تباہ اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جب کہ قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ 13 کے 13 حلقے وہ ہیں جہاں کہیں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔ نہ ننکانہ ، نہ کراچی ، نہ پشاور، نہ فیصل آباد اور نہ ہی دیگر حلقوں میں سیلاب ہے سوائے چارسدہ کے۔ اس کا مطلب ہے کہ مخلوط حکومت نے اپنی یقینی ہار سے بچنے کے لیے انتخابات ملتوی کرائے ہیں۔
تجزیہ کاروں نے دوسری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اینکر پرسن کی اس بات کی تائید کی تھی کہ ہمیں حکومت سے نکل کر الیکشن کی جانب چلے جانا چاہیے کہیں یہ ضمنی انتخابات اسی بات کے تناظر میں ملتوی تو نہیں کیے گئے؟۔









