ایلون مسک کے اسٹار لنک سٹیلائٹس کی پاکستانی فضائی حدود میں سرگرمیاں
ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کے اسٹار لنک سیٹلائٹس سندھ میں آسمانوں کے اوپر گردش کررہے ہیں، اطلاعات ہے کہ سندھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی سٹیلائٹ تصاویرلی جارہی تھیں جبکہ اس سے قبل امریکی خلائی کمپنی نے بھی پاکستان کےحالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی سٹیلائٹ سے تصاویر لیں تھیں
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے اسٹار لنک کے سٹیلائٹس سندھ میں آسمانوں کے اوپر دکھائی دیئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں اسٹار لنک کے سیٹلائٹس پاکستان کی فضائی حدود میں واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرشیئر کی گئی ایک وڈیو میں اسٹارلنک کے سیٹلائٹس پاکستان کی فضائی حدود میں واضح طور پر دیکھے گئے ہیں۔ وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ کیا یہ کوئی خلائی مخلوق کا حملہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
موبائل فون صارفین کو مستقبل میں براہ راست سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ تک رسائی ملے گی
ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی وڈیو کے بارے میں کہا گیا ہےکہ یہ ایلون مسک اسٹار لنک کے سیٹلائٹس سندھ میں آسمانوں کے اوپر گردش کررہے ہیں ۔
Karachi:— Is it Alien Invasion? well no. @elonmusk's Starlink satellites above the skies in Pakistan's Sindh region. pic.twitter.com/aiEPFZfE7Z
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) September 8, 2022
اطلاعات کے مطابق ایلون مسک کے اسٹارلنک کے سیٹلائٹس سندھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی سٹیلائٹ تصاویر لی جارہی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی خلائی کمپنی نے بھی پاکستان کے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی سٹیلائٹ سے تصاویرلیں تھیں جنہیں عام عوام کیلئے بھی جاری کیا گیا تھا ۔
امریکی خلائی کمپنی کی جاری کردہ تصاویر سیلاب سے پہلے اور بعد کا موازنہ کیا گیا تھا۔ تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔