جدید سہولیات سے آراستہ شوکت خانم اسپتال کراچی تکمیل کی جانب رواں دواں

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے  بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ کراچی میں کینسر اسپتال کا  تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ،2023 میں باقاعدہ افتتاح کرکے سندھ و بلوچستان میں سرطان کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں گی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کراچی میں کینسر کے اسپتال شوکت خانم کا افتتاح آئندہ سال کے آخر تک کردیا جائے گا ۔

شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کینسراسپتال کا  تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے  اگلے سال کے آخر تک افتتاح کردیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

شوکت خانم کے فنڈز کےغلط استعمال کاالزام،تحریک انصاف کیوں خاموش؟

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیرشوکت خانم اسپتال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید آلات سے لیس ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تعمیر ہونے والا شوکت خانم اسپتال میموریل ٹرسٹ کے تمام اسپتالوں سے بڑا اور جدید ترین ہوگا۔ اسپتال 2023 کے آخر تک کینسر کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرے گا ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2016 میں شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے سرطان میں مریضوں کو جدید علاج فراہم کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کی بجائے شوکت خانم اسپتال کراچی پر توجہ مرکوز کردی

سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اسپتال ہماری زندگیوں کے بعد بھی کئی ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

متعلقہ تحاریر