بہت زیادہ خطرناک ہوگیا ہوں سب سمجھ جائیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے میرا موازنہ چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے نہ کیا جائے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ  تشدد کے باوجود قانونی کارروائی کا کہنا کیا دہشتگردی ہے؟ ، یہ دہشتگردی کے قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا ہے سب کو سمجھ جانا چاہیے کہ میں بہت خطرناک ثابت ہوں گا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ چور نواز شریف اور دہشت گرد بانی ایم کیوایم سے نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

جدید سہولیات سے آراستہ شوکت خانم اسپتال کراچی تکمیل کی جانب رواں دواں

دہشتگردی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ بڑے خطرناک ہیں سب کےلیے سمجھ گئے نا۔

صحافی نے سوال کیا خان صاحب آج آپ کتنے خطرناک ہوں گے؟۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا۔ بہت۔

صحافی نے سوال کیا کہ پہلے نواز شریف ،پھر الطاف حسین اور اب آپ ،مائنس ون کا فارمولا کب تک چلتا رہے گا ۔

جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور اور بانی ایم کیوایم دہشت گرد سے ان کا موازنہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر