الیکشن کمیشن کا چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان ،پی پی 139 شیخوپورہ ،پی پی 241 بہاولنگر اورپی پی 209 خانیوال میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات 9 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی قیادت کی انیق ناجی کے ذریعے شاہراہ دستور پر بیٹھے عالی مقاموں کو دھمکی

افسران اور عملے کی ملی بھگت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ریکارڈ غائب

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان ،پی پی 139 شیخوپورہ ،پی پی 241 بہاولنگر اورپی پی 209 خانیوال میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 9 حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا، جس پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث 11، 25 ستمبر اور  2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں  ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔

متعلقہ تحاریر