چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کردار کو جانبدارانہ قرار دے گیا
نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کردار کو جانبدارانہ قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر سنایا گیا تھا
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے کردار کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ میرٹ پر کیا گیا تھا ۔
نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقدمے سے متعلق فیصلہ میرٹ پر کیا ۔فل کورٹ کی استدعا خلاف قانون کی جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کردار بھی جانبدارانہ رہا۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا
دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اتوار کو ہوگا
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق ججوں سے مشاورت کے بعد از خود نوٹس لیا اور 5 روز سماعت کے بعد فیصلہ سیایا گیا جو کہ بلکل میرٹ پر تھا تاہم اس پر سیاسی جماعتوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ۔
جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کا رد عمل ججز کی تقرری کے موقع پر سامنے آیا ۔ وفاق نے وزیراعلیٰ پنجاب مقدمے پر ردعمل جوڈیشل کمیشن میں دیا ۔ انہوں نے پوچھا کیا یہ عدلیہ کا احترام ہے ؟ ۔
چیف جسٹس نے بتایا کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 134 سے کم ہو کر 50 ہزار 265 ہوگئی ہے۔ جج صاحبان نے اپنی چھٹیوں کو قربان کیا اور صرف جون سے ستمبر تک 6 ہزار 458 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔