5سالہ ترک طالبعلم کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے مثالی جذبہ ایثار
یونس ہاجد نے اسکول کے جیب خرچ کیلیے ملنے والے 50 لیرا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے محبت بھرے خط کے ساتھ استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ کو ارسال کردیے
5سالہ ترک طالبعلم نے سیلاب متاثرین کیلیے مثالی جذبہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو اپنی محبت کا مقروض بنادیا۔
ننھے یونس ہاجد نےپاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے اپنی جیب خرچ کے 50 لیرا (ترک کرنسی)محبت بھرے خط کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کو ارسال کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت سیلاب زدگان کی امدادمیں آڑے آگئی، عمران خان کی لائیو ٹیلی تھون کا جبری میڈیا بلیک آؤٹ
حکومت تبدیل کرو یا شوہر تبدیل کرو، سیلاب زدہ خواتین کی حامد میر سے فرمائش
استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ننھےترک طالبعلم کا محبت بھرا خط اور 50 لیرا کا نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔
Deeply moved by the generosity of a 5 yr old friend Yunus Hacet, who has contributed his entire pocket money for the flood victims in 🇵🇰.
The touching letter and donation reflect how strongly two nations are tied in eternal bonds of love and affection
🇵🇰💚🇹🇷
Teşekkürler 🙏🏻 pic.twitter.com/xlQCPjH9Yg
— Pakistan Embassy Türkiye (@PakinTurkiye) September 9, 2022
ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ 5 سالہ دوست یونس ہاجد کی سخاوت سے دل کی گہرائیوں سے متاثر ہوا، جس نےپاکستانی سیلاب زدگان کے لیے اپنا پورا جیب خرچ عطیہ کردیا۔دل کو چھو لینے والا خط اور عطیہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دو نوں قومیں کتنی مضبوطی سے محبت اور پیار کے لازوال بندھن میں بندھی ہوئی ہیں۔
Translation of the letter from our 5 years old friend Yunus Hacet, who contributed his entire pocket money for the flood affectees in #Pakistan 📝⬇️#FloodsInPakistan2022 pic.twitter.com/luP6Yr86SG
— Pakistan Embassy Türkiye (@PakinTurkiye) September 9, 2022
5سالہ یونس ہاجد نے پاکستانی سفیر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ برادر ملک پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر ہم بہت افسردہ ہیں،میں اپنے بہن بھائی کے درد میں برابر کا شریک ہوں، ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں، میری والدہ آپ کیلیے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور میرا پورا خاندان آپ کیلیے دعا گو ہے اور میں اپنا اسکول کا جیب خرچ اپنے بھائی پاکستان کو بھیج رہا ہوں،اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔