معزز لاہور ہائیکورٹ کا ایف بی آر کے حق میں تاریخی فیصلہ
ایف بی آر کا کہنا ہے عدالت عالیہ کا فیصلہ اینٹی منی لانڈرنگ رجیم اور ایف بی آر کیلۓ ایک تاریخی کامیابی ہے۔

معزز لاہور ہائیکورٹ نے مورخہ 10 ستمبر، 2022 کو رٹ پیٹیشن نمبر 16567 میں منی لانڈرنگ کے معاملے پر ایف بی آر کے حق میں تاریخی فیصلہ دیا ہے۔
ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معزز عدالت نے پیٹیشنرز کی جانب سے انٹیلیجنس اور انوسٹیگیشن ان لینڈ ریوینیو کی لاہور، فیصل آباد اور ملتان ریجنل ڈائریکٹریٹس کے اقدامات کے خلاف رٹ پیٹیشنز کو خارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہبازشریف کی جہازی کابینہ نے تمام سابق حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے
پاکستان میں خودکشی کی شرح 8 فیصد کی خطرناک حد تک جاپہنچی
ایف بی آر کے حکام کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹس لاہور، فیصل آباد اور ملتان نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ٹیکس چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا تھا۔
ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ معزز عدالت نے پیٹیشنرز کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹوریٹس کی طرف سے جاری سمنز اور نوٹسز کے خلاف پیٹیشنز کو بھی خارج کر دیا۔
ایف بی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ معزز عدالت نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشنز کے اجراء اور انٹیلیجنس اور انوسٹیگیشن ان لینڈ ریوینیو کے ایس او پیز کو برقرار رکھا۔
ایف بی آر کے مطابق فیصلہ اینٹی منی لانڈرنگ رجیم اور ایف بی آر کیلۓ ایک تاریخی کامیابی ہے۔
ایف بی آر کے حکام کے مطابق فیصلہ پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ رجیم نہ صرف پائیدار ہے بلکہ منی لانڈرنگ کی لعنت کو روکنے میں بھی موثر ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اب ٹیکس چور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔









