ضمنی انتخابات 16 اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن 23 اکتوبر کو ہونگے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے جبکہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا میدان 23 اکتوبر کو سجے گا

الیکشن کمیشن پاکستان نےقومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا ہے۔ ای سی پی حکام کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں پولنگ  کا انعقاد 16 اکتوبر ہوگا ۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا کہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا کی زیرصدارت ای سی پی کااہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، تمام  ارکان سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

بلدیاتی انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کا بلاجواز التوا، الیکشن کمیشن مزید متنازع ہوگیا

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق  قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیلی کی گئی  ہے۔ حکام کے مطابق مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57 ملتان سمیت 9 حلقوں میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی جبکہ کراچی کے حلقے این اے 246 کا ضمنی انتخاب عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے ۔

ای سی پی حکام کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقے شیخوپورہ ،خانیوال، بہاولنگر میں بھی  ووٹنگ کا عمل 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے  ضمنی انتخابات  کیلئے پولنگ کا عمل 9 اکتوبر کا کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم عید میلا النبیﷺ کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔

 الیکشن کمیشن کے اجلاس میں  سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ای سی پی حکام نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو کروانے کی منظوری دی ۔

الیکشن کمیشن نے  سندھ حکومت کے حکام سے حیدر آباد کی صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے جس کے بعد حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر