پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث10 لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے لیگی رہنما رانا مشہود سمیت 10 ارکان صوبائی اسمبلی کی 50، پچاس ہزار روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانتیں  منظورکرلی، ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں تھا

سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے لیگی رہنمارانا مشہود سمیت 10ارکان صوبائی اسمبلی کی 50، پچاس ہزار روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانتیں  منظور کرلی ہیں ۔

سیشن کورٹ میں جج محمد یاسین موہل نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لیگی رہنمارانا مشہود سمیت 10 ارکان صوبائی اسمبلی کی عبوری ضمانتیں  منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج

درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر، اویس لغاری سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے جبکہ پولیس حکام نے مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمے میں نامزد کیا ہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔ تفتیش مکمل کرنے کے لئے گرفتاری درکار ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظورکرلیا۔ عدالت نے ملزمان کو 50 پچاس ہزار روپے کے مچلکے  جمع کروانے کی ہدایت بھی کی۔

سماعت کے بعد عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ عنقریب فارن فنڈنگ، توشہ خانہ، پنکی پیرنی کیسز کے جرم میں عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور ان کی جماعت ہے تاہم وزیراعظم  شہبازشریف اگلے چند ماہ میں مہنگائی جن قابو کرکے دکھائیں گے ۔

رانا مشہو د نے کہا کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب پوری دنیا کیلئے روڈ میپ ہوگا۔ شہباز شریف صرف پاکستان نہیں بلکہ مسلم امہ کی نمائندگی کیلئے اقوام متحدہ جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کل کہا کہ اگلے دو ماہ تک اقتدار میں نہ آیا تو ہم سب کچھ کھودیں گے تو میں انہوں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ پہلے ہی قوم کا اعتماد کھوچکے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر