ٹیلی تھون سے جمع 13 ارب روپے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگانے کا اعلان

چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون سے 13 ارب روپے جمع ہوئے جس سے سیلاب میں تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیرکی جائے گی جبکہ متاثرین میں نقد رقوم بھی تقسیم کی جائے گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت ڈیٹا اکھٹا کررہی ہے

تحریک انصاف کی سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی تمام تر امدادی رقوم سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں لگائی جائے گی ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹرثانیہ نشتر نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم  سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کے کاموں میں صرف کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی ٹیلی تھون سے موصول ہونے والی رقوم کی تفصیلات میڈیا سے شیئر

انہوں نے  بتایا کہ  ٹیلی تھون سے جمع رقوم سیلاب متاثرین میں نقد امداد کے طور پر تقسیم کی جائے گی ۔ اس حوالےسے   شفافیت بہت اہم ہے  جس کے لیے ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پی ٹی آئی کی کمیٹی کی سربراہ نے بتایا کہ  امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے اربن یونٹ  اور پی ڈی ایم اے کے اتھ ملکر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں  امدادفراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کا ڈیٹا پی ڈی ایم اے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت جیو ٹیگنگ کررہی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب اربن یونٹ کے چیئرمین  محمد عمر مسعود نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی  مکمل  خدمات  فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  اربن یونٹ  حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر  سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کر ہی ہے  جبکہ متاثرہ علاقوں کی سٹیلائٹ تصاویر بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے 13 ارب روپے  فنڈ جمع کیا  ہے ۔

چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ امدادی رقوم کی وصولی کا تمام ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے اور پی ڈی ایم کی اے امدادی سے مستحقین تک شفاف طریقہ کار کے ذریعے چلایا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر