چیئرمین جے ڈی سی ظفر عباس نے سیلاب کے دوران منافع خوروں کو بے نقاب کردیا
فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے چیئرمین ظفرعباس نے ایک ایک وڈیو بیان میں بتایا کہ ہمیں مچھر دانیوں کے ٹھیکے میں ایک کروڑ 38 روپے کا فراڈ ہورہاتھا تاہم بروقت معلوم ہونے پر تمام باتیں سامنے آگئیں، مچھر دانی کے سپلائرز نے ناجائز منافع لینے کے خلاف کمشنر کراچی کو درخواسے دینے کا فیصلہ کیا ہے
فلاحی تنطیم جے ڈی سی کے چیئرمین ظفر عباس نے سیلاب کے دوران منافع خوروں کو بے نقاب کردیا۔ ظفر عباس نے مچھر دانی کے ایک چھوٹے سے آرڈر میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کا فراڈ ہو رہا تھا ۔
فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے چیئرمین ظفرعباس نے ایک ایک وڈیو بیان میں بتایا کہ ہمیں مچھر دانیوں کے ٹھیکے میں ایک کروڑ 38 روپے کا فراڈ ہورہاتھا جب معلومات لی گئی تو پتہ لگا کہ ہم سے فراڈ کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم نہ کرنے والے ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری
ظفرعباس نے مچھر دانیاں فراہم کرنے والے دونوں شخص سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے قیمتیں کو موازنہ کیا گیا تو قیمتوں میں ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کا فرق آ رہا تھا ۔
سیلاب متاثرین کے لئیے کام کرنے والوں کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ کرنے والے منافع خوروں کو کون پکڑے گا
لازمی ویڈیو ری ٹویٹ کیجیے پارٹ 1 pic.twitter.com/CdrE0uh42z— Syed Zafar Abbas (@ZafarJdc) September 21, 2022
ظفرعباس کو مچھر دانی فراہم کرنے والے ٹھیکے دار نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والوں کو لوٹا جا رہا تھا تاہم جو مچھر دانی کا کپڑا فراہم کررہا ہے وہ زائد پیسے لے رہا تھا ۔
مچھر دانی کے سپلائر نے بتایا کہ مچھر دانی کا کپڑا میں نے بیس روپے گز خریدا جبکہ دوسرے سپلائز کو وہی کپڑا 40 روپے گز فراہم کیا گیا ۔
ظفر عباس نے مذکورہ سپلائرز کو باقی رقم ادا کرنے کی پیشکش کی تاہم دونوں اشخاص نے طفر عباس سے بقایا رقم لینے سے انکار کردیا۔
طفر عباس نے بتایا کہ دونوں سپلائرز نے اپنی باقی رقم مہنگا کپڑا فروخت کرنے والے سےوصول کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کو اس حوالے سے مطلع کیا جائے گا ۔