شہباز گل نے عمران خان سے علیحدگی کی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف  شہباز گل نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ وطن سے محبت کا سافٹ ویئر پیدائشی اپڈیٹ تھا مگر دوران حراست میرا ہارڈ ویئر بار بار اپڈیٹ کرکے سافٹ ویئر کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر جہاں دل کا رشتہ ہو وہاں سافٹ ویئر کرپٹ نہیں ہوتا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کی طرح میرا بھی ملک سے محبت سافٹ ویئراپڈیٹ ہے ۔

صحافی کاشف عباسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شہبازگل کا وڈیو بیان شیئرکیا جس میں انہوں نے اپنی وطن کا بے تحاشا محبت کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل کی ضمانت بعداز گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ سے منظور

صحافی کاشف عباسی نے اپنے پیغام کے کیپشن میں لکھا کہ اب کرلیں آپ سافٹ ویئرزاپڈیٹ۔ جو لوگ جو پوچھ رہے تھے کہ شہباز گل نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ؟ انکو جمعہ مبارک

اپنے وڈیو بیان میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کی طرح میرا بھی وطن سے محبت کا سافٹ ویئرایپڈیٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو بتایا چاہتا ہوں کہ میں گاؤں میں پیدا ہوا ہوں جبکہ گاؤں والوں کا اپنے وطن سے محبت کا سافٹ ویئر پیدائشی اپڈیٹ ہوتا ہے ۔

شہباز گل نے کہا کہ دوران حراست میرے ہارڈ ویئر کو بار بار اپڈیٹ کرنے کی کوشش کرکے میرے سافٹ ویئر کو کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر سافٹ کرپٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کا کہا کہ ہارڈ ویئر اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیاب نہیں ہوئی کیونکہ  جب دل کا رشتہ ہوتا ہے تو پھر سافٹ ویئر کرپٹ نہیں ہوتا ہے ۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف  شہباز گل کو غداری اور فوج میں بغاوت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالا چوک سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور بغاوت پر اکسانے سمیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز گل بغاوت کیس ، عدالتی حکم پر ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ کو نوٹسز جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 ستمبر کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شہباز گل کی رہائی کے بعد افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلیا ہے تاہم 19 ستمبر کو انہوں نے پی ٹی آئی چیف سے ملاقات کرکے خبروں کو غلط ثابت کردیا تھا ۔

شہباز گل نے ملاقات کے دوران دوران اسیری کے تمام تر واقعات عمران خان کے گوش گزار کیے۔ سابق وزیراعظم نے انہیں آرام کرنے اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر