فواد چوہدری نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کو پھر سے لوٹا کہہ دیا
صحافی عبداللہ مہمند نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان کی پالیمنٹ کیفے ٹیریا کے کچن کے معائنے کی وڈیو شیئر کی تو پی ٹی آئی کے رہنما نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ واش روم بھی چیک کرلیں وہاں لوٹے نہیں ہیں

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کچن کا معائنہ کرنے کی وڈیو منظرعام پر آئی تو فواد چوہدری نے طنزیہ کہا کہ واش روم بھی چیک کرلیں وہاں لوٹے نہیں ہیں۔
صحافی عبداللہ مہمند نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان کی پالیمنٹ کیفے ٹیریا کے کچن کے معائنے کی وڈیو شیئر کی تو پی ٹی آئی کے رہنما نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ واش روم بھی چیک کرلیں وہاں لوٹے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نور عالم خان نے نیب کے کھاتے چیک کرنے کا عندیہ دے دیا
صحافی عبداللہ مہمند نے کہا کہ جس سیاسی جماعت کے کارکن نور عالم خان پر لعن طعن کررہے ہیں ان کا اپنا احتساب کمیشن سالوں سے پشاور میں بند پڑا ہے۔
واش روم کا بھی دورہ کر کیں وہاں لوٹے نہیں ہیں۔۔۔۔ https://t.co/dGRyMHqlkk
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 23, 2022
فواد چوہدری کے پیغام پر ایک ٹوئٹر صارف انیلہ عارف کھوکھر نے کہا کہ اتنی کلاسیکل چھترول صرف فواد چوہدری صاحب ہی کرسکتے ہیں۔
😂😂😂😂😂😂 کلاسیکل چھترول صرف فواد چوہدری صاحب ہی کر سکتے ہیں
— Aneela Arif Khokhar🇵🇰 (@AneelaarifKK) September 23, 2022
ٹوئٹر صارفین نے فواد چوہدری کو بھی طنز کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف حفیظ رحمان نے کہا کہ واش روم میں لوٹے چیک کرنے کی بات فواد چوہدری کررہا ہے ۔
اور یہ بات فواد چوہدری کررہا ہے 😂
— Hafeez Ur Rehman (@hiffi22) September 23, 2022
واضح رہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2022 میں پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوگئے تھے ۔
نور عالم خان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد میں ان کے خلاف ووٹ دیا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ان کو لوٹا قرار دیا گیا ۔
یاد رہے کہ 2008 میں نور عالم خان پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2012 میں وہ پاکستان کے امیر ترین رکن اسمبلی تھے ۔