وزیر خارجہ سے سخت سوالات کی پاداش میں سماء کے رپورٹر نوکری سے فارغ
سماء ٹی وی کے رپورٹر یاسر فیروز کو دورہ امریکا کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سخت سوالات اٹھانے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔
سماء ٹی وی کے واشنگٹن میں مقیم رپورٹر یاسر فیروز کو دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سامنے سخت سوالات اٹھانے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔
24 نیوز کے رپورٹر علیم کمبوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سماء ٹی کے سابق رپورٹر یاسر فیروز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ (یاسر فیروز) بتا رہے کہ انہیں سماء نے نوکری سے فارغ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سیلاب متاثرہ کسان قرض کے باعث دہرے عذاب میں مبتلا، بینک ہراساں کرنے لگے
ملک میں سیلاب آتے ہی آصف علی زرداری منظر سے غائب
سماء ٹی وی کے سابق رپورٹر یاسر فیروز نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زیر قیادت صوبہ سندھ میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے ، جو کہ اس وقت سیلاب سے تباہی کا شکار ہے۔
یاسر فیروز نے سوال اٹھایا تھا کہ اگر سندھ حکومت نے سیلاب سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات نہ اٹھائے تو صوبہ کیسے موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہے گا۔
سیلاب تو ساٹھ سال سے آرہے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کہاں ہے؟ صحافی نے بہت اچھلنے والے بلاول کی بولتی بند کردی۔۔ pic.twitter.com/Snuf42Fj90
— Salman Durrani (@DurraniViews) September 23, 2022
یاسر فیروز نے یہ سوالات اس وقت اٹھائے جب وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس میں اپنی اعلیٰ سطح مصروفیات کے دوران بین الاقوامی برادری کے سامنے صوبہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مصائب کو اجاگر کرنے جارہے تھے۔
یاسر فیروز نے وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ سر سیلاب تو پچھلے 60 سالوں سے آرہے ہیں کہ آپ کی سندھ حکومت انفراسٹرکچر کے حوالے سے کوئی کام کررہی ہے؟
تاہم، صحافی کے سوال نے بلاول بھٹو زرداری ناراض ہو گئے اور انہوں نے یاسر فیروز کا پاکستان دورہ کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ آپ یہاں بیٹھ کر سیلاب کی صورتحال کا کیسے اندازہ کرسکتے ہیں۔ آپ پاکستان کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ سینکڑوں میل کا علاقہ سیلاب کی زد میں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے سوالات کے ٹھیک سے جوابات نہیں دیئے اور نہ یہ بتایا کہ سندھ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کے لیے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے۔
فیروز نے مختصر ویڈیو میں بلاول کی رائے جاننے کے لیے کئی بار سوالات کیے لیکن انھیں کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔
24 نیوز کے رپورٹر علیم کمبوہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں یاسر فیروز نے پوری کہانی بتائی کہ کس سماء ٹی وی کی انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا اور کیا احکامات دیئے اور بعد میں انہیں کس طرح سے نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
سماء نیوز نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم اورنگزیب سے سوال پوچھنے کی پاداش میں اپنے صحافی کو نوکری سے نکال دیا۔۔۔ pic.twitter.com/n1rNkPfn9y
— Nabeel Kamboh (@Nabeelkmboh) September 25, 2022
صحافی یاسر فیروز نے بتایا کہ وہ وہ سماء ٹی وی یو ایس اے چیپٹر سے تقریباً آٹھ سال تک منسلک تھے اور انہوں نے نیوز چینل کے لیے متعدد ایونٹس کور کیے تھے۔
یاسر فیروز نے بتایا کہ سماء کی انتظامیہ نے انہیں واٹس ایپ گروپ چھوڑنے کو کہا گیا اور جب انہوں نے اس پر عمل کیا تو انہیں نوکری سے فارغ کردیا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدلل جواب نہیں ملا۔
صحافی یاسر فیروز نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی برطرفی کا حکم امریکہ میں مریم اورنگزیب اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ان کے سوالات کے سیشن کا نتیجہ ہے۔