مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے پر سیاسی، سماجی و صحافتی برادری کی مذمت

لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ہراسانی کا شکار وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ  میں نے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا تاہم وہ عمران خان کے زہریلے پروپیگنڈے کا شکار ہیں، وزیراعظم اور نون لیگی نائب صدر نے مریم اورنگزیب کو قابل فخر کہا تو صحافیوں نے ہراساں کرنے والوں کو شرم دلائی جبکہ ریحام خان نے برطانوی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے ایسا سلوک ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے

لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بننے والی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے انہیں عمران خان کے زہریلے پروپیگنڈے  کے زیر اثر قرار دیا جبکہ سیاسی، سماجی اور صحافی برادری نے  وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نفرت آمیر اور تفرقہ بازی کی سیاست کا اپنے بھائی اور بہنوں پر زہریلا  اثر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کارکنوں کے اخلاق میں تبدیلی نہ آسکی

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے نفرت آمیر سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا تاہم میں نے تمام سوالات کے جوابات دیئے۔

لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بننے والی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ  میں نے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا جبکہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نفرت آمیز اور تفرقہ بازی کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آئے نارواء واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہراسانی میں ملوث بدصورت چہرے عیاں ہوگئے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا جس انداز میں سامنا کیا وہ ان کی نرم دلی اور مہربانی  کو ظاہر کرتا ہے ۔

انہوں نے اپنے پرسکون اور باوقار طرز عمل سے اس نے ہراساں کرنے والوں اور ان کے فروغ دینے والوں کے بدصورت چہرے کو بے نقاب کیا۔ہمیں ان  پر فخر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے  وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو مخلاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے ۔

صحافی سید طلعت حسین نے ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کو بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دلیرانہ انداز میں اس کا مقابلہ کیا مگر انہیں ہراسان کرنے والوں  کیلئے شرم کا مقام ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان دوسروں کے لیے ناقابل تلافی ہوگا۔ ابھی وقت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین یا خود عمران کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں تب بھی اس کی مذمت کروں گا لیکن یاد دہانی کے ساتھ کہ جو آتا ہے وہ ادھر ہی آتا ہے۔

صحافی  مرتضیٰ علی شاہ نے واقعے کو ہراسانی قرار دیا جبکہ  خرم قریشی نے سماجی رابطے کی پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہیں انتہائی قابل احترام لکھا ۔

ریحان خان برطانوی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر کسی عورت اور مقامی کیفے میں کسی شخص کا پیچھا کرنا اور ہراساں کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ چیز ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے۔ یہ چہرے پہچانے جاتے ہیں۔ ان بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر