سینئر صحافی کامران خان نے ملک میں مارشل لاء لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان نے کہا کہ اگر موجودہ سیاسی گڑبڑ کو تیزی سے ٹھیک نہ کیا گیا تو ملک مارشل لاء سے صرف ایک اعشاریہ دور ہے، انہوں نے موجودہ ملکی قیادت کو بدعنوان کہتے ہوئے فوج سے ان کا راستہ روکنے کی اپیل بھی کی ہے
سینئر صحافی کامران خان نے ملک میں مارشل لاء لگنے کا خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔ دنیا نیوزکے اینکر پرسن نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء صرف ایک اعشاریہ دور ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان نے کہا کہ اگر موجودہ سیاسی گڑبڑ کو تیزی سے ٹھیک نہ کیا گیا تو ملک مارشل لاء سے صرف ایک اعشاریہ دور ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی اخلاق سے گری ویڈیو دیکھی اور دکھائی نہیں جاسکتی، رانا ثناء اللہ
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل حکومت پاکستان کے انتہائی اہم عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اگلا اجلاس فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔
"Kamran Sb mark my words, If the current political mess isn't fixed rapidly the country is just a decimal away from the Martial Law" A very important highly placed GOP official told me a few days ago. Next NSC meeting could well be a decisive event
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 27, 2022
کامران خان نے اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک کو اس کی موجودہ ڈوبتی حالت سے نکالنے کی کوشش کے لیے این ایس سی کی میٹنگ اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پریشان حال 22 پاکستانیوں کی تمام نظریں اب بھی فوجی قیادت پر مرکوز ہیں کہ بی بی سی ،نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے بدعنوان کیے گئے سیاسی رہنماؤں کا راستہ روکیں ۔
The make or break NSC meeting to try extract country from current sinking state has been suddenly postponed.All eyes of 22 beleaguered Pakistanis still focussed on military leadership to not let BBC NY Times Washington Post certified corrupt political leadership have their way pic.twitter.com/H0vN3nA8xm
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 27, 2022
چند روز قبل انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بھی شامل کیا جائے وہ ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں ۔